لاک ڈاؤن حل نہیں عارضی اقدام ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کورونا پر کنٹرول کیلئے اقدامات اور بھوک سے بچنے کی کوششوں میں توازن ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق اقدامات پر غور کیلئے اجلاس ہوا، معاؤن خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا متاثرین کے اعدادوشمار اور ٹیسٹنگ صلاحیت سے متعلق بریفنگ دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھوک اور وبا کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہوگا ، لاک ڈاؤن کورونا کا علاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے ، کاروبار کی بندش سے معیشت کو نقصان پہنچا ، معیشت کی بحالی تک غریبوں کی مشکلات کم نہیں ہوسکتی۔ حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عوام دوست اقدامات کئے جانے چاہئیں۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ پولیس عوام سے دوستانہ رویہ اختیار کرے۔ انھوں نے وزیرصنعت کو بھی ہدایت کی کہ آٹو موبائل سیکٹر کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے تاکہ مناسب فیصلہ ہوسکے۔

ٹرینڈنگ

مینو