پنجاب : بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کی سفارش

کورونا کیسز بڑھنے کے بعد پنجاب نے وفاق سے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن نرم نہ کرنے کی سفارش کردی۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کی ہائپ نظر آرہی ہے اور کیسز بڑھتے جارہے ہیں، صوبائی حکومت نے لاہور اور گوجرانوالہ سمیت بڑے شہریوں میں موجودہ لاک ڈاون برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے، اگر وفاقی حکومت رضامند ہوگئی تو پابندیاں برقرار رہیں گی۔

فیاض الحسن چوہان نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے صحت کے شعبے میں سابقہ حکمرانوں کی پرفارمنس بے نقاب کردی ، پی ٹی آئی نے میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کے بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دینے کا کہا تھا ، اس پر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بلاول بھٹو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کو 18 ویں ترمیم کی روح کا نہیں صرف مال بنانے کا پتہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو