لندن، چاقو بردار ڈاکو لڑکی کے پیچھے، ویڈیو

لندن کے مشرقی علاقے الفرڈ میں چاقو بردار ڈاکو خاتون کے پیچھے پڑ گئے، جنوب ایشیائی خاتون بھاگ کر گھر میں گھسی تو ڈاکووں نے  چاقووں سے  کھڑکیوں پر حملہ شروع کردیا۔

یہ واقعہ دن دیہاڑے پیش آیا۔ خاتون اپنے گھر کے باہر گاڑی میں موجود عزیز سے بات کررہی تھی کہ ڈاکووں کا گینگ دوڑتا ہوا اس کی جانب لپکا۔

خاتون بھاگ کر گھر میں داخل ہوئی تو ڈاکوؤں نے دروازے پر لاتیں مارنا شروع کردیں۔ خاتون کی گاڑی کے شیشے چاقو مار مار کرتوڑ دیئے تاہم گاڑی سے کوئی چیز نکالی نہیں گئی۔

گھر کے دروازے پرلاتیں ماری گئیں ، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے اور پولیس آنے سے پہلے ڈاکو فرار ہوگئے۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور بچوں سمیت کچھ عر صہ پہلے ہی اس علاقے میں منتقل ہوئی تھی ، واقعے نے پورے علاقے کو دہشت زدہ کردیا ہے۔ الفرڈ کے اس علاقے میں پاکستانیوں سمیت جنوب ایشیائی افراد کی بڑی تعداد آباد ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو