کراچی: موسلادھار بارش اور اربن فلڈنگ ، ویڈیوز

اعجاز امتیاز، محسن رضا

کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں بدھ تک بادل برسنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں پیر سے بادل برس رہے ہیں ، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات نے مون سون کے چھٹے اسپیل میں ڈیڑھ سو ملی میٹر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ نشیبی علاقوں کو اربن فلڈنگ کا سامنا ہے۔

گلشن حدید میں منگل کی صبح تک سب سے زیادہ 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملیر ، لانڈھی ، کورنگی ، ایئرپورٹ، گلشن اقبال ، یونیورسٹی روڈ، صفورہ چورنگی ، سعدی ٹاؤن ، سہراب گوٹھ ، گلشن معمار، سپر ہائی وے ، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد ، بہادر آباد ، محمد علی سوسائٹی اور شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا ہے۔

مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ کئی مقامت پر پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، سرجانی ٹاؤن کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے جہاں سے لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

کراچی کے علاوہ، حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص، عمرکوٹ ، لاڑکانہ ، ٹھٹھہ، بدین ، دادو، تھرپارکر اور شہید بینظیر آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو