کیچ میں حملہ: میجر سمیت 6 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پاک ایران سرحد کے قریبی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی آرہی تھی، اس دوران ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کا دھماکا کیا گیا۔ دہشت گردی میں پاک فوج کے افسر اور 5 جوان شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

شہدا میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کے لانس نائیک خضر حیات، مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو