کورونا: میجر محمد اصغر شہید

کورونا وائرس کے باعث طورخم بارڈر پر تعینات پاک فوج کے میجر محمد اصغر شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا وبا کے باوجود پاک فوج فرنٹ لائن پر لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، میجر محمد اصغر طور خم بارڈر ٹرمینل پر فرائض انجام دے رہے تھے، افغانستان میں پھنسے افراد کی واپسی کا آغاز ہوا تو انھیں اسکریننگ کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔

میجر محمد اصغر کو اچانک سینے میں تکلیف ہوئی اور سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہوا، انھیں سی ایم ایچ پشاور میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ شہید ہوگئے۔

ٹرینڈنگ

مینو