نوازشریف کے خلاف مقدمہ ، مدعی پی ٹی آئی عہدیدار

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والا تحریک انصاف کا عہدیدار نکلا۔

پی ٹی آئی کا لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمے سے لاتعلقی کا موقف غلط ثابت ہوگیا، زرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ مقدمہ درج کرانے والا بدر رشید خان ہیرا لاہور کے راوی ٹاون میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا صدر ہے، نون لیگ نے ہیرا کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

بدر رشید پر اقدام قتل، ناجائز اسلحہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات بھی درج ہیں۔ پولیس کے مطابق بدر رشید تحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑچکا ہے۔

گورنر ہاؤس پنجاب کے ترجمان نے بیان جاری کرکے بدر رشید سے اظہار لاتعلقی کیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب سے ہزاروں افراد ملاقات کرتے ہیں۔ ملنے والے تصاویر بناتے ہیں جو معمول کی بات ہے، گورنر چوہدری سرور کی جانب سے مخالفین کے خلاف کسی مقدمے یا اس کی حوصلہ افزاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نوازشریف سمیت نون لیگی قیادت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ گزشتہ روز لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کرایا گیا تھا ، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید تنقید کی تھی جبکہ حکومت نے ایف آئی آر سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو