شادی نہ ہونے پر 3 جوڑوں کا قتل، ملزم گرفتار

محمد فیصل

گوجرانوالہ پولیس نے اپنی شادی نہ ہونے پر شادی شدہ جوڑوں کے قتل میں ملوث سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق شادی نہ ہونے کے غم نے ارسلان کو ذہنی مریض بنادیا، ملزم 4 ماہ سے وارداتیں کر رہا تھا اور اس نے پیپلزکالونی میں ایک ماہ کے دوران 3 خواتین سمیت 6 افراد کو قتل کیا ہے۔

پولیس حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ ملزم آدھی رات کو گھروں میں کود کر داخل ہوتا ، صرف شادی شدہ جوڑوں کو نشانہ بناتا اور سر پر اینٹیں مار کر جان لیتا۔ ملزم 2017 میں خاتون کے قتل کیس میں بھی جیل کاٹ چکا ہے۔

ملزم نے نہ صرف 6 افراد کے قتل بلکہ 3 کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ ارسلان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد اسے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو