اپنے ہی گھر کے 11 افراد کا قتل، ملزم گرفتار

پنو عاقل میں گھر کے سربراہ نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنوعاقل کے علاقے کینٹ میں عبدالوہاب نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی بیوی، 4 بیٹیاں ، 3 بیٹے ، بہو ، پوتی اور پوتا سوئے ہوئے تھے، ملزم نے چھریاں مار مار کر ایک سال کے بچے سمیت تمام افراد کی جان لے لی۔

ملزم کی عمر تقریبا 60 سال ہے اور پولیس کاکہنا ہے کہ تمام افراد کو نشہ آور چیز کھلا کر پہلے بے ہوش کیا گیا ، پھر ایک ایک کرکے قتل کردیا گیا کیونکہ جائے واردات سے مزاحمت کے نشان نہیں ملے ہیں۔

ملزم اس سے پہلے بھی کئی سال جیل میں رہا تھا اور اسے بھتیجوں کے معاف کرنے پر رہائی ملی تھی، ملزم نے رہائی کے 2 سال بعد 11 افراد کا قتل کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے  واردات کا نوٹس لے کر آئی جی  سے رپورٹ طلب کرلی۔

ٹرینڈنگ

مینو