مارکیٹس سیل ، دکاندار گرفتار کئے جانے لگے

دارالحکومت اسلام آباد اور مختلف شہروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔ کئی مارکیٹس سیل اور دکاندار گرفتار کرلئے گئے۔

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا تو حکومت نے سختی شروع کردی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی دکانیں سیل کرکے دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں راجہ بازار، صادق آباد اور کمرشل مارکیٹ میں آپریشن کیا گیا، سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر 3 مارکیٹیس بھی سیل کردی گئی۔ حکام نے اسلام آباد کی مختلف مارکیٹس جا کر بھی صورتحال کا جائزہ لیا اور خلاف ورزی پر کاروبار بند کرایا۔

لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی فیس ماسک نہ لگانے یا ہینڈ سینی ٹائزر نہ رکھنے پر دکانیں سیل کی گئیں جبکہ جرمانے بھی کئے گئے۔

گوجرانوالہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کی سب سے بڑی سیٹلائٹ ٹاون مارکیٹ بند کرادی گئی اور شاپنگ کیلئے آئے افراد کو واپس بھیج دیا گیا۔ وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پورا بازار بند کرایا جائے گا، انھوں نے تاجروں سے کہا کہ دکانوں کے آگے سے تجاوزات خود ختم کردیں ورنہ انتظامیہ ایکشن لے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو