نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس آمد کے موقع پر کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس بار نون لیگی شیروں کیلئے قیمے والے نان نہیں بلکہ شاپر میں پتھر رکھ کر لائے گئے، یہ پتھر لانے کیلئے کون سی گاڑی استعمال کی گئی زبرنیوز نے معلوم کرلیا۔

مریم نواز کی پیشی کے موقع پر متوالوں اور پولیس والوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی، کارکن مشتعل ہوئے تو پولیس نے پہلے لاٹھی چارج سے کام چلایا اور پھر شیلنگ کردی۔

لیگی رہنما اس بار قیمے والے نان نہیں کارکنوں کیلئے پتھر لے کر آئے تھے۔ اس کام کیلئے ایل ای 3378 نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی گئی، پتھر شاپر میں ایسے رکھے گئے جیسے قیمے والے نان ہوں۔ ہنگامہ شروع ہوتے ہی تھیلیاں تقسیم کردی گئیں۔
Shame ful act by PMLN workers.
They bring stones with them. #IamMaryamNawaz#bbc#PTIGovernment pic.twitter.com/DgA6OBkSc2— M.J.Waqas ch (@MJWaqasch1) August 11, 2020
پتھر ملنے کی دیر تھی لیگی کارکن خود کو شیر سمجھ کر پتھراو کرنے لگے، پتھر لگنے سے کئی اہلکار زخمی ہوئے اور اس دوران نیب آفس کے کچھ شیشے بھی ٹوٹ گئے۔