مسجد نبوی کھول دی گئی

سعودی حکام نے کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے تقریبا ڈھائی ماہ پہلے بند کی گئی مسجد نبوی عام نمازیوں کیلئے کھول دی۔

حکومت نے کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد عوام کیلئے بند کردی تھیں۔ اب ایس اور پیز پر عمل کرکے مسجد نبوی کھول دی گئی ، فجر کی باجماعت نماز کیلئے آنے والوں کا داخلے کے وقت درجہ حرارت چیک کیا گیا تاکہ وبا کا پھیلاو روکا جاسکے۔

ڈھائی ماہ بعد بھی مسجد میں گنجائش سے کم یعنی 40 فیصد نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی۔ باجماعت نماز کے دوران لوگوں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھا گیا، مسجد میں نماز کے خواہشمند افراد کو وضو گھر سے کرکے آنے اور جائے نماز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر کی مساجد میں بھی باجماعت نماز کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے البتہ مسجد الحرام عام افراد کیلئے نہیں کھولی گئی۔

حکومت نے  لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے دفاتر کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو