میئر کراچی کی نمبر بناو مہم،ویڈیو

محکمہ موسمیات کی بار بار پیش گوئی کے باوجود کراچی میں نالوں کی صفائی نہ ہوسکی، شہر میں بارش کے بعد جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ، نالے ابلنے لگے تو میئر وسیم اختر نمبر بنانے کیلئے شہر کے دورے پر نکل پڑے۔

وسیم اختر نے بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انھوں نے صدر بازار نالہ ، سولجر بازار نالہ اور اورنگی نالہ سمیت مختلف نالوں پر پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی نے فوری نکاسی آب کا حکم دیا اور امدادی کاموں میں مصروف ملازمین کی تعریف کی۔

کراچی والوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد گھر سے نکل کر شہر کا دورہ کرنے والے وسیم اختر اگر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد نالوں کی صفائی کیلئے اقدامات کرتے تو شہر میں پانی جمع نہ ہوتا۔

ٹرینڈنگ

مینو