میگھن سیاست میں آنے کیلئے پرتولنے لگیں

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا، کہتی ہیں ان کے مقدر میں نسل پرستی کے خلاف جنگ میں حصہ لینا لکھا ہے۔

میگھن مارکل کی قریبی دوست نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ میگھن مارکل سمجھتی ہیں کہ ان کا انگلینڈ سے آنا مقدر تھا تاکہ وہ تحریک کا حصہ بن سکیں۔ بطور قائد ان کے اقدامات کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ ضروری ہیں۔

میگھن مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کیلئے اوپرا اور دیگر کمیونٹی رہنماوں سے بات کر رہی ہیں۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ سمجھتی ہیں کہ ان کا مشن اداکاری سے زیادہ بڑا ہے ، وہ تبدیلی کیلئے آواز اٹھانا چاہتی ہیں اور سیاست میں حصہ لینے کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیتیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن برطانیہ میں شاہی خدمات سے سبکدوش ہوچکے ہیں اور اب امریکا میں مقیم ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو