معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے چاروں صوبوں میں رم جھم کی پیش گوئی کردی۔ رواں سال مون سون سیزن میں معمول سے 10 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

لاہور میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، سرگودھا ، ملتان ، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔

آئندہ 3 روز پشاور ، چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان اور ہری پور میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی 3 روز تک وقفے وقفے سے بادل برس سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے کئی شہروں میں رم جھم کا امکان ہے ، صوبے میں اس بار معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

حکام کے مطابق کشمیر میں زیادہ بارشوں سے پاکستان کے مشرقی دریاؤں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں کے برسانی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو