مختلف شہروں میں بادل برسنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

کوئٹہ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، خوشاب ، منڈی بہاولدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ ، لاہور ، قصور ، فیصل آباد ، جھنگ  اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو