عمران فاروق قتل کیس کی ٹائم لائن

برطانیہ کی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سی سی ٹی وی ٹائم لائن جاری کردی۔ میٹروپولیٹن پولیس کی اس ویڈیو میں مجرم محسن علی کو ایجویئر میں اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ، ایجویئر اسٹیشن پر جاتے اور دکان سے چاقو خریدتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے 18 جون کو ڈاکٹر عمران فارق قتل کیس میں متحدہ کے 3 کارکنوں خالد شمیم ، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں لکھا تھا کہ ثابت ہوگیا قتل کا حکم متحدہ بانی نے دیا تھا۔

عدالت نے ملزم الطاف حسین، افتخار حسین ، محمد انور اور کاشف کامران کے دائمی وارنٹ بھی جاری کئے تھے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ مجرموں پر قتل ، قتل کی سازش ، تعاون اور سہولت کاری ثابت ہوگئی، قتل کا حکم متحدہ بانی نے دیا جسے متحدہ لندن کے 2 رہنماؤں نے پاکستان پہنچایا، معظم علی نے نائن زیرو سے قتل کیلئے محسن علی اور کاشف کامران کو منتخب کیا۔

متحدہ کے رہنما عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں گھر کے باہر قتل کئے گئے تھے، برطانوی حکام نے ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی شرط پر اہم شواہد فراہم کئے جبکہ مقتول کی اہلیہ اور برطانوی گواہان کے بیانات ویڈیو لنک سے ریکارڈ کئے گئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو