کراچی میں گرمی، مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں گرمی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 مئی تک درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے البتہ اس کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

طبی ماہرین نے روزے داروں کو دوپہر کے وقت گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ سحر اور افطار میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد ، پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو