کراچی انتظامیہ غائب ، دودھ 10 روپے لیٹر مہنگا

فیض کوثر

کراچی میں گوالوں نے من مانی شروع کردی، ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا۔

ڈیری فارمرز نے قیمت 10 روپے بڑھائی تو دکانوں پر ایک لیٹر دودھ کی قیمت 110 سے بڑھ کر 120 روپے ہوگئی، دکاندار کہتے ہیں ڈیری فارمرز دودھ مہنگا دے رہے ہیں اس لئے وہ مہنگا بیچنے پر مجبور ہیں۔

ڈیری فارمز نے نہ صرف دودھ کی قیمت بڑھائی بلکہ اس میں مزید اضافے کا عندیہ بھی دیا ہے ، دوسری طرح کمشنر کراچی اب تک عملی اقدامات نہیں کرسکے ہیں اور بات بیانات تک محدود ہے۔

شہری اضافی قیمت دینے پر مجبور ہیں اور حکومت سے قیمت میں کمی کیلئے فوری اقدام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو