تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر اتفاق

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تمام تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر اتفاق کرلیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام صوبائی وزرا نے تجاویز پیش کیں، اس دوران ایس او پیز کے ساتھ درس گاہوں میں امتحانات کی اجازت دینے پر بھی غور کیا گیا۔

تمام رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس او پیز کے ساتھ کھول دی جائیں اور امتحانات بھی لئے جائیں۔

وزرا نے فیصلہ کیا کہ یکم ستمبر سے پہلے مزید دو اجلاس ہوں گے اور  اس وقت کی صورتحال دیکھ کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔ تجاویز  قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور  درس گاہوں سے متعلق فیصلے کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں دی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو