بدقسمت طیارہ ، خوش قسمت مسافر، ویڈیو

اعجاز امتیاز

لاہور سے کراچی آنے والی بدقسمت پرواز میں 2 خوش قسمت مسافر بھی تھے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے عزیز و اقارب کراچی میں رہتے ہیں، وہ عید کے موقع پر رشتے داروں سے ملنے کیلئے کراچی آرہے تھے، ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، انھیں معمولی زخم آئے۔

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

طیارہ تباہ: بینک آف پنجاب کے صدر اسپتال منتقل

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

کراچی: طیارہ حادثے کے زخمی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو ریسکیو کیا جارہا ہے.

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

ظفر مسعود مقبول اداکار منور سعید کے بیٹے اور پاکستان کے معروف ترین بنکاروں میں سے ایک انور سعید کے بھتیجے ہیں۔

ظفر مسعود نیشنل سیونگ کے سابق ڈائریکٹر جنرل جبکہ نیشنل بنک، ایس بی پی اور مانیٹری پالیسی کمیٹی کے بورڈ ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

طیارہ حادثے میں مسافر محمد زبیر کی جان بھی خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔ جسم جھلسنے کے باعث انھیں سول اسپتال برنس وارڈ لے جایا گیا۔

محمد زبیر نے بتایا کہ طیارہ کراچی کی حدود میں داخل ہوا تو لینڈنگ کا اعلان کیا گیا ، اس دوران جھٹکا لگا اور پائلٹ نے جہاز دوبارہ بلند کرلیا، تقریبا 15 منٹ بعد دوبارہ لینڈنگ کی کوشش کی گئی مگر طیارہ آبادی پر گر گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو