دورہ انگلینڈ: سرفراز اسکواڈ میں شامل ہوں گے

سابق کپتان سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے بتایا کہ 25 سے 27 کھلاڑی انگلینڈ جائیں گے کیونکہ متبادل طلب نہیں کیا جاسکے گا۔ دورے کے دوران 2 وکٹ کیپرز کی ضرورت ہوگی تاکہ ضرورت پڑنے پر تبدیلی ممکن ہو۔

چیف سلیکٹر نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد خراب فارم کی وجہ سے دباو کا شکار تھے، انھیں وقفہ دیا تاکہ تیاری کرکے کم بیک کرسکیں، سرفراز نے اپنی فارم اور فٹنس پر محنت کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو