کورونا مریض کی موت،اسپتال پر حملہ،ویڈیو

کراچی میں کورونا مریض کی موت کے بعد مشتعل افراد نے جناح اسپتال پر حملہ کردیا۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ نے 60 سالہ مریض کی موت کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا، اس پر ایک درجن سے زائد افراد نے آئسولیشن وارڈ پر حملہ کیا ، شیشے توڑ دیئے جبکہ کمپیوٹر اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔

مشتعل افراد میت وارڈ سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے البتہ رینجرز کے پہنچنے پر میت واپس وارڈ میں پہنچا دی گئی، پولیس نے 8 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا ، مریض کے ساتھ آئے افراد کو وارڈ میں جانے نہیں دیا گیا تھا، کورونا مریض کی موت کے بعد انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بلایا جنھوں نے غسل کا انتظام کیا اور تدفین ایدھی رضاکاروں نے کی۔

ٹرینڈنگ

مینو