کورونا ٹیسٹ منفی ، عامر انگلینڈ جانے کو تیار

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم نے ڈربی شائر میں پریکٹس کی ہے۔ محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ جلد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

قومی ٹیم نے ڈربی میں ٹریننگ کی، پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ،  بولنگ ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر توجہ دی۔

مصباح الحق اور کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کی اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دینے کی نصیحت کی۔

فاسٹ بولر محمد عامر اور مساجر محمد عمران کے دونوں کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں اور توقع ہے کہ دونوں افراد ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو