شمالی امریکا میں پایا جانے والا بلی کی نسل کا جانور بوبکیٹ یعنی بن بلاو اپنی پھرتی کے حوالے سے غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

امریکا کی ریاست لیوزینا کی جھیل میں پانی کی سطح کو ناپنے کیلئے گاڑھے گئے موٹے تنوں پر بن بلاو نے ایسی چھلانگیں لگائیں کہ جمناسٹک کرنے والے بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

پیکین آئی لینڈ میں واقع اس جھیل سے گزرنے والے بن بلاو کی مہارت ایسی تھی کہ ایک پنجہ بھی گیلا نہیں ہوا اور اس نے باآسانی جھیل پار کرلی۔
Bobcat makes an impressive jump pic.twitter.com/ZbXPBEVTB1
— Domenico (@AvatarDomy) May 13, 2020
بوبکیٹ یا بن بلاو شمالی امریکا کے ممالک میں 18 لاکھ سال پہلے سے موجود ہیں۔

جنگلوں میں یہ خرگوش اور بطخوں جیسے چھوٹے یا زیادہ سے زیادہ ہرن جیسے وزنی جانوروں کو کھا جاتے ہیں تاہم طویل عرصے تک بھوکے رہنے کے باوجود بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

جنگلی حیات کے ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ انسان نے ایسے ہی جانوروں کو دیکھ کر چھلانگ لگانا سیکھا ہوگا۔