شہزادے کے سامنے ملازم گر کر بے ہوش ،ویڈیو

برطانوی شہزادہ چارلس سے گفتگو کے دوران ایسڈا سپر اسٹور کا ملازم گر کر بے ہوش ہوگیا۔

شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کارنیوال کامیلا پارکر برسٹول میں ایسڈا ڈسٹریبیوشن سینٹر پہنچے تھے۔

شہزادے نے کورونا وبا کے دوران کام کرنے پر ملازمین کی تعریف کی، اس دوران ایک ملازم شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگیا۔

قریبی کھڑے افراد نے اسے طبی امداد دی اور شہزادہ چارلس بھی پریشان نظر آئے، کچھ دیر میں گرنے والے شخص کی حالت خطرے میں نہ ہونے کا علم ہونے پر شہزادہ چارلس روانہ ہوگئے۔

ٹرینڈنگ

مینو