کورونا: ایک لاکھ 802 افراد صحت یاب

اسرار خان

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس نے مزید 91 افراد کی جان لے لی اور وبا کے باعث اب تک تقریبا سوا 2 لاکھ افراد بیمار ہوچکے ہیں۔

حکام کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 395 ہوگئی ہے، مزید 4 ہزار 133 بیماروں کی تصدیق کے بعد متاثرین 2 لاکھ 13 ہزار 486 ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹروں کی محنت بھی رنگ لائی ہے اور ایک لاکھ 802 افراد مرض کو شکست دے کر معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ملک بھر میں 5ہزار 40 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ان میں سے 491 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے 1762 ، سندھ میں 1377 ، خیبرپختونخوا میں 951 ، اسلام آباد میں 128 ، بلوچستان میں 121 ، آزاد کشمیر میں 30 اور گلگت بلتستان میں 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو