مقبوضہ کشمیر : مسجد کی بے حرمتی ، 6 شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ گئی ، شوپیاں اور پلواما میں گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران 6 نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

چین فوج سے پٹنے والی بھارتی فورسز نہتے افراد پر ظلم کے پہاڑ توڑنے لگیں، پلواما میں فوجی جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے اور گولیاں چلادیں، اس دوران 2 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، شوپیاں میں بھی محاصرے کے دوران 4 افراد کی جان لی گئی۔ 24 گھنٹے میں شہید کئے گئے نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

مسجد کی بے حرمتی کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیا گیا اور شہریوں نے سڑکوں پر نماز ادا کی۔

مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پلوامہ میں ریاستی بربریت کے خلاف احتجاج کیا گیا تو فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے فائر کردیئے۔

ٹرینڈنگ

مینو