نئے صوبے کا جغرافیہ ہم بتائیں گے، متحدہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہر ی سندھ صوبہ ، متروکہ سندھ صوبہ یا جنوبی سندھ صوبہ بنے گا ، نام کا انتخاب تم کرلو جغرافیہ ایم کیو ایم بتائے گی۔

کریم آباد سے مزار قائد کے قریب پہنچنے والے کراچی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اتوار کو کر اچی حقوق ریلی وہ نکال رہے ہیں جو کل تک اس کو کفر اور لسانیت قرار دیتے تھے ، عوام صوبہ مانگ رہے ہیں جو آئینی حق ہے ، خیرپور اور دادو کے لوگ کراچی پر راج نہیں کر سکتے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ کراچی مارچ روکنے والوں اور ایم کیو ایم کو دفن کرنے والوں کا منہ کالا ہوگیا ، اب ہم صوبہ لے کر رہیں گے، مہاجر ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، انھوں نے کہا کہ باجو ہ صاحب آپ سب سے مل رہے ہیں ، ہم سے ملیں پھر دیکھتے ہیں بھارت کس طر ح کشمیر پر میلی نظرڈالتا ہے۔

رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ صوبے میں جعلی اکثریت سے اسمبلی بنتی ہے اور جعلی وزیراعلی بنتا ہے ، اگر کراچی کی آبادی کو درست طریقے سے گنا جائے تو وزیراعلی خیرپور اور اندرون سندھ سے نہیں کراچی سے آئے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو