دھونی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی خود کو پل دو پل کا کھلاڑی قرار دے کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

بھارت کے سابق کپتان دھونی نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انھوں نے فینز کے پیار اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دھونی نے ویڈیو میں تاریخی تصاویر شیئر کی ہیں اور بیک گراونڈ میں ساحر لدھیانوی کا گانا میں پل دو پل کا شاعر ہوں چل رہا ہے۔

مہندر سنگھ دھونی نے کریئر میں بھارت کو 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوایا ، 2001 کا ورلڈکپ اور 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی دلوائی۔ ان کا آخری میچ ورلڈکپ 2019 کا سیمی فائنل  تھا۔

وہ 2014 میں ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہوگئے تھے ، انھوں نے 90 ٹیسٹ میچز کھیل کر 4 ہزار 876 رنز بنائے، دھونی نے ساڑھے 3 سو ون ڈے میچز میں 10 ہزار 773 اور 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار 617 رنز اسکور کئے۔

دھونی ریٹائرمنٹ سے پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا چاہتے تھے لیکن کورونا وبا کے باعث یہ ایونٹ نہ ہوسکا۔

ٹرینڈنگ

مینو