علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا، ویڈیو

قرآن سے قرآن کی تفسیر کرنے والے مجتہد علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ کراچی کی انچولی سوسائٹی کے امروہہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

معروف خطیب ، اسکالر ، مورخ ، فلسفی اور شاعر علامہ طالب جوہری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو نیو رضویہ میں ان کے مدرسے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اعلان نماز جنازہ:سرمایہ ملت جعفریہ حضرت علامہ طالب جوہری صاحبسوگواران: خانوادہ علامہ طالب جوہری

Posted by Imam Hasan Organization Taboot Commetey – IHOTC on Monday, June 22, 2020

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے اور آپ کے والد علامہ مصطفی جوہر بھی معروف عالم دین تھے۔

علامہ طالب جوہری کے بارے میں ان کے قریبی دوست مولانا حسن کی کیا رائے ہے آئیں جانتے ہیں۔

علامہ طالب جوہری کی مجالس میں تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد شرکت کرتے تھے، انھوں نے تفسیر قرآن کی اور فلسفے کی کتاب عقلیات معاصر بھی تحریر کی، طالب جوہری اس کے علاوہ بھی کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کے 3 شعری مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو