مفتی نعیم سپردخاک ، نماز جنازہ میں اژدھام، ویڈیو

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز  جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مفتی نعیم کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، انھیں جامعہ بنوریہ کے قبرستان میں والد کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا۔

براہ راست مناظر 😭😭😭مفتی نعیم صاحب کا نماز جنازہ 😭😭ایڈمن البنوریہ میڈیا ہاؤس

Posted by ABM Media House on Sunday, June 21, 2020

مفتی تعیم عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور ہفتہ کو اسپتال لے جاتے ہوئے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

مفتی نعیم 1955 میں پیدا ہوئے اور 65 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کا شمار ممتاز مذہبی اسکالرز میں ہوتا تھا ، انھوں نے حال ہی میں فتویٰ جاری کیا تھا اور کورونا وائرس کے علاج کیلئے پلازمہ کی فروخت کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مفتی نعیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، نون لیگ کے صدر شہباز شریف ، وزیرعلی سندھ مراد علی شاہ ، گورنر عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مفتی نعیم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو