شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باجماعت نمازوں سے مساجد آباد کرنے اور نماز عید باجماعت ادا کرنے کا فتویٰ دے دیا۔

ٹوئٹر پیغام میں مفتی تقی عثمان نے کہا کہ کورونا وبا میں نہ کاروبار زندگی روکا جاسکتا ہے اور نہ اجتماعی عبادتیں بند کی جاسکتی ہیں۔

انھوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ رمضان کے باقی دن غنیمت جان کر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد آباد کریں اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) May 17, 2020
مفتی تقی عثمانی نے امید ظاہر کی کہ حکومت قوم کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے مساجد میں عبادات کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔