میرا کریئر میری مرضی، حفیظ کا نعرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے میرا کریئر میری مرضی کا نعرہ بلند کردیا، کہتے ہیں وہ کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں 39 برس کے محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ جب تک فٹ ہیں کھیلتے رہیں گے اور اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر قائم ہیں، اگر یہ ایونٹ اگلے سال ہوا تو بھی کھیل کر یادگار بنانا چاہئیں گے۔

انھوں نے دعا کی کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑی کورونا سے محفوظ رہیں اور بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی حاضر ہیں۔

محمد حفیظ نے تھوک سے گیند چمکانے کے خلاف فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث تبدیلیاں قبول کرنی ہوں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو