لاہور : روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ

غریب روٹی کھانے سے بھی گیا، آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور میں تندور مالکان نے بھی روٹی اور نان کے دام بڑھادیئے۔

پنجاب کے دارالحکومت میں نان بائی قیمتیں بڑھانے پرمجبور ہوگئے، لاہور میں نان کی قیمت 3 روپے بڑھا کر 15 روپے کردی گئی ، روٹی کی قیمت 4 روپے اضافے کے بعد 10 روپے ہوگئی ہے۔

تندور ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل کہتے ہیں آٹا مہنگا خریدنے کے بعد پرانے نرخ پر روٹی اور نان فراہم نہیں کئے جاسکتے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا نے گندم کے اجرا کی سرکاری پالیسی مسترد کردی ہے ، وہ کہتے ہیں بازار سے مہنگی گندم خریدنے پر مجبور ہیں ، اس لئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا قیمت 1030 روپے سے کم نہیں کی جاسکتی۔

پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ کابینہ نے آٹے کی ریلیف قیمت 1475 روپے رکھی تھی، 850 روپے کا تھیلا بازار میں فراہم کیا جانا تھا۔ اب مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر آٹا فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو