شہبازشریف اور بیٹوں کے خلاف ریفرنس کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ، اس دوران نون لیگ کے صدر شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق شہباز شریف اور ان کے بیٹون پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی ، عبداللہ خاقان عباسی ، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل اور سابق چیئرمین سوئی سدرن بورڈ شیخ عمران الحق کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو