شوگر ملز ریفرنس: شہباز اور حمزہ پر فردجرم

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نون لیگ کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر فرد جام عائد کردی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ گنہگار ہوں گے لیکن عوام کی خدمت میں کمی نہیں کی۔ پراسیکیوشن جو چاہے کہیں مگر انھیں حقیقت کا علم ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے پیسوں سے سرکاری دورے کئے ، ٹی اے ڈی اے کے کروڑوں روپے اور کبھی گاڑی کیلئے پیٹرول نہیں لیا۔ جس گندے نالے کا الزام لگایا گیا اس کی قیمت 20 کروڑ روپے ہے۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کیا ، اس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلئے اور سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو