سلیمان شہباز کو وطن لانے کی تیاریاں

اسرار خان

احتساب بیورو نے نون لیگ کے صدر شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو وطن واپس لانے کی تیاریاں شروع کردیں۔

ترجمان نیب نے بتایا کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو مفرور قرار دیا اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد سلمان شہباز کو واپس لانے کیلئے انٹرپول اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کیا جائے گا۔

عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدنی سےزیادہ اثاثے بنانے کے کیس میں کئی بار بلایا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، اس کے بعد انھیں اشتہاری قرار دے کر ان کی تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم  دیا گیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو