نوازشریف کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے عدالت میں درخواست دائر کی، اس میں کہا گیا کہ نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور مفرور ہیں، ان کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے جبکہ سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو قانون کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت منظور کی اور  سزا معطل کی تھی، سپریم کورٹ نے بھی نواز شریف کی سزا معطلی کا ہائی کورٹ والا فیصلہ برقرار رکھا تھا، تاہم نواز شریف نے سزا معطلی اور ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا۔

نیب کے مطابق بیرون ملک جانے کے بعد نواز شریف اس رعایت کے مستحق نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو