مریم نواز نے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگادیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نیب پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی وردی میں اہلکاروں نے گاڑی پر پتھراؤ کیا ، بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھراؤ سے نہیں ٹوٹ سکتا۔ وزیرقانون پنجاب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر وہی پتھر لگے جو وہ ساتھ لائی تھیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ انھیں نقصان پہنچانے کیلئے بلایا گیا تھا، وہ ڈیڑھ گھنٹے نیب آفس کے باہر کھڑی رہیں لیکن حکام اندر چھپے رہے ، سوال وہ کرتا ہے جس کا کوئی کردار ہو۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ سب یہی کہہ رہے ہیں پتھر سے بلٹ پروف شیشہ نہیں ٹوٹ سکتا یہ سخت نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔ حکومت کو پہلے آنے کا شوق تھا، اب جانے کا خوف ہے، حکومت کو 6 ماہ کی مہلت ملی ہے، انشاء اللہ جلد نوازشریف کی قیادت میں ان نالائقوں سے چھٹکارا ملے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کیلئے ایک رات پہلے کارکنوں میں 10 لاکھ روپے تقسیم کئے تھے۔ پولیس پر پتھراو کرنے والوں کو 25 ، 25 ہزار جبکہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کارکن کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ لیگی کارکنوں کی کچھ گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹس والی تھیں۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ٹرینڈنگ

مینو