آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

نیب نے 8 ارب روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ سابق صدر کے خلاف جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات کے دوران مشکوک ٹرانزیکشنز کا معاملہ سامنے آیا تھا، اب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ آصف زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر آج سماعت کر رہا ہے، عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہورہی ہے ، نیب نے ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری تفتیش کیلئے مطلوب ہیں۔

سابق صدر نے احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس و منی لانڈرنگ کیس، ٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس اور پارک لین کیس کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو