سندھ: جمعتہ الوداع اور نماز عید کی اجازت

سندھ حکومت نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شب قدر ، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کی اجازت دے دی۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ، وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تمام اجتماعات اور عبادات میں ایس او پیزپر عمل کرنا ہوگا۔

وزرا نے کہا کہ کھلے مقامات پر نماز عید کی ادائیگی کو ترجیح دی جائے گی، جہاں زیادہ لوگ ہوں گے وہاں ایک سے زائد بار بھی نماز ادا کی جاسکتی ہے، سعید غنی نے چھوٹی مساجد کی انتظامیہ سے کہا کہ نماز عید میدانوں میں ادا کی جائے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ارسا میں صوبے کی مشاورت کے بغیر ممبر کا ردوبدل غیر قانونی اقدام ہے، ایسا صرف مشاورت سے ہوسکتا ہے، سندھ حکومت وفاق کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو