عید : نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی

عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بیشتر مساجد میں ایس او پیز کے تحت نماز کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد قربانی کی گئی۔

نماز عید کے اکثر اجتماعات میں نمازیوں کے درمیان فاصلے کی پابندی کی گئی البتہ شہریوں کی بڑی تعداد فیس ماسک کے بغیر مساجد پہنچی اور لوگ ایک دوسے سے گلے ملتے نظر آئے۔

مساجد میں کورونا وبا کی خاتمے ، ملکی سلامتی و خوشحالی ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں گی گئیں۔

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہوا جو عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔

قربانی کا وقت آیا تو کئی دن سے جانوروں کی خدمت کرنے والے بچوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ اگرچہ سندھ حکومت نے گلی محلوں میں جانور ذبح کرنے پر پابندی لگائی تھی لیکن اکثر علاقوں میں اس عمل ہوتا نظر نہیں آیا۔

ٹرینڈنگ

مینو