نوازشریف ایٹمی دھماکے کے خلاف تھے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹمی دھماکا راجہ ظفر الحق ، گوہر ایواب اور انھوں نے کرایا۔

وزیرریلوے نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نواز شریف اور ان کی کابینہ ایٹمی دھماکا نہیں کرنا چاہتی تھی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ انھیں ایٹمی دھماکوں کے وقت اہم کام سے بیرون ملک جانا پڑا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 90 روز اہم ہیں اور ان دنوں میں 6 اہم چیزیں ہونی ہیں، شریفوں ، گیلانیوں اور زرداریوں نے ملک لوٹا، کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس سنجیدہ ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان میں سرسید ، کراچی ،شالیمار اور بہاؤ الدین ذکریا ایکسپریس بھی شامل ہیں۔

انھوں نے وزیراعلی پنجاب سے درخواست کی کہ لاہور کو ہفتے میں 3 کے بجائے 2 دن بند کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو