نوازشریف علاج مکمل ہوتے ہی آجائیں گے، مریم نواز

محمد عثمان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر مریم نواز قافلے کی صورت میں عدالت پہنچیں۔

مریم نواز عدالت پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے اور پولیس کے 560 اہلکار تعینات تھے۔ پولیس نے احسن اقبال، امیر مقام اور راجہ ظفرالحق کو دھکے دیئے جبکہ کئی رہنماؤں کو احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔

مریم نواز نے غیررسمی گفتگو میں بتایا کہ کورونا کی وجہ سے لندن میں نواز شریف کے علاج میں تاخیر ہوئی ، نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے بے چین ہیں البتہ میں ان سے کہوں گی جب تک علاج نہ ہوجائے واپس نہ آئیں، البتہ یہ ٹھیک ہے کہ کوئی بھی اس عمر میں ملک سے دور رہنا نہیں چاہئے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون آل پارٹیز کانفرنس میں جائے گی، اے پی سی میں پتہ چل جائے گا کہ سب ایک پیج پر ہیں یا نہیں،  مکافات عمل تو شروع ہونا ہی تھا کیونکہ ہر چیز کی اپنی ٹائمنگز  ہیں۔ سوچا تھا کہ حکومت اتنا نیچے آنے میں 5 سال لے گی لیکن حکومت نے اپنا جو نقصان 5 سال میں کرنا تھا وہ 2 سال میں ہی کر لیا۔

ٹرینڈنگ

مینو