کل سے چھٹی تا آٹھویں کلاسز کا آغاز

محمد عثمان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک اسکول کھولنے کی اجازت دیدی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ سے چھٹی تا آٹھویں تک کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ بدھ سے دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے اسکول کھولے جارہے ہیں۔ بچوں کا مزید وقت ضائع نہیں کر سکتے، حالات بہتر ہوتے ہی پرائمری اسکول بھی کھول دیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بھی اپنے بیان میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

این سی او سی کے فیصلے کے تحت نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کی کلاسز کا 15 ستمبر سے آغاز ہوچکا ہے، چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز 22 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا البتہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے باعث چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسز کیلئے اسکول کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو