20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش

محمد عثمان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 20 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

این سی او سی ذرائع کے مطابق 20 شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں صوبوں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس ٹریسنگ ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ یعنی ٹی ٹی کیو پالیسی کے تحت جن شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے کہ ان میں کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ ، گھوٹکی ، خیرپور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، گجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد ، ملتان ، سیالکوٹ ، ڈیرہ غازی خان ، کوئٹہ ، پشاور ، سوات ، مردان اور مالاکنڈ شامل ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کہہ چکے ہیں کہ اگر صورتحال یہی رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ تک پہنچ سکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو