پی ٹی وی کے پہلے اینکر طارق عزیز کا انتقال

روبینہ ظفر

ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے، دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کہہ کر سلام کرنے والے طارق عزیز انتقال کرگئے۔

اداکار ، شاعر اور کمپیئر طارق عزیز کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، انھیں 1974 میں شروع ہونے والے سرکاری ٹی وی کے کوئز پروگرام نیلام گھر سے پہچانا جاتا ہے۔

اس شو کا نام بعد میں تبدیل کرکے طارق عزیز شو اور پھر بزم طارق عزیز کردیا گیا تھا۔ مرحوم انتہائی عاجزی اور انکساری پسند تھے، ایک پروگرام میں جب مرحوم کامیڈین معین اختر نے ان کی نقل اتاری تو انھوں نے اسٹیج پر جا کر انھیں پیار کیا۔

انھیں پی ٹی وی کی نشریات کے باقاعدہ آغاز کے اعلان کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

مرحوم نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، فلم زندگی میں ان کا کردار آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔

فلم انسانیت میں انھوں نے وحید مراد اور زیبا کے ساتھ کام کیا۔

طارق عزیز نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور وہ 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔

ٹرینڈنگ

مینو