میئر کا الیکشن براہ راست ہوگا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرانا بلدیاتی نظام ناکام ہوچکا اور اب تاریخ کا بہترین نیا نظام لارہے ہیں۔

فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد جیسا شہر صرف صوبائی ترقیاتی فنڈ سے ٹھیک نہیں ہوسکتا، صرف لاہور پر پیسہ خرچ کریں گے تو پنجاب کے باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے، نئے نظام میں ہر شہر کا اپنا الیکشن ہوگا یعنی میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا، بلواسطہ الیکشن نہیں ہوگا کہ پہلے یوسی ناظم کا الیکشن ہو جو میئر منتخب کرے کیونکہ اس نظام میں پیسہ چلتا ہے، میئر اپنی کابینہ منتخب کرے گا جس میں ماہرین ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کی بات سے بھی متفق ہیں، ایک دن آئے گا کہ مانچسٹر کہے گا کہ فیصل آباد ہم سے آگے نکل گیا، انسان کو سوچ بڑی رکھنی چاہئے۔

انھوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں، بھٹو نے اسلامی سوشلزازم کے نام پر قومیانے کا عمل شروع کیا حالانکہ اس وقت ہماری صنعتیں ترقی کررہی تھیں، اس سے صنعتی ترقی رک گئی، ملک میں تھوڑے سے لوگوں کے پاس بہت سا پیسہ آگیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کورونا کی دوسری لہر آ رہی ہے ، کیسز بڑھ رہے ہیں، کورونا کی صورتحال بگڑی تو معیشت پر بھی اثرات ہوں گے ، الیکشن سے پہلے یہاں آیا تو صنعتیں بند ہو رہی تھیں اور مشکل حالات تھے لیکن آج اتنا کام ہے کہ یہاں ٹیکسٹائل کی لیبر نہیں مل رہی، حکومت فیصل آباد کی سڑکوں پر سرمایہ کاری کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کیلئے بھی بڑا پیکیج تیار کیا ہے، اس لیے نہیں کہ ان دونوں شہروں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا بلکہ اس لئے کہ کراچی اور فیصل آباد اوپر جائیں گے تو ملک اوپر جائے گا، یہ الگ بات ہے کہ آپ دونوں شہروں میں اتنا شعور تھا کہ آپ نے صحیح پارٹی کو ووٹ دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو