بجٹ مسترد، حکومت کا آخری وقت آگیا، اپوزیشن

محمد عثمان

اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اور حکومت کی معاشی پالیسیاں مسترد کریں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی پیٹرول پر اتنا ٹیکس لگادیا جو اصل قیمت سے بھی زیادہ ہے۔ 

بلاول بھٹو نے نون لیگی رہنما خواجہ آصف اور جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ، انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان بجٹ کے خلاف متحد ہوچکا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانا ظلم ہے۔ جیسے ہی شہباز شریف تندرست ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ شہباز شریف بیمار ہوتے ہوئے بھی عمران خان کے پسینے چھڑا رہے ہیں، اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ عمران خان کا وزیراعظم رہنا قوم کیلئے خطرناک ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف دینے کے بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈالا ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے بحران آئے گا۔

خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان کو قوم پر بوجھ قرار دیا اور کہا کہ جتنی جلدی ان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اتنا اچھا ہے۔ اتحادیوں کا ساتھ چھوڑنا بتارہا ہے کہ حکومت کا آخری وقت آگیا ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت سے جان چھڑانے کیلئے ہر آئینی راستہ اختیار کریں گی، عوامی مشکلات کا حل نئے مینڈیٹ میں ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو